سونے سے پہلے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ روحانی سکون اور اچھی نیند کا ذریعہ ہے۔ وضو کرنا، اللہ کے اذکار پڑھنا اور دائیں کروٹ سونا نبی کریم ﷺ کی وہ سنتیں ہیں جو ہمیں برے خوابوں اور شیطان کے وسوسوں سے بچاتی ہیں۔ ان طریقوں کو اپنانا ہماری زندگی کو سکون اور برکت سے بھر دیتا ہے۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی تمام انسانوں کے لیے بہترین زندگی گزارنے کا ذریعہ ہے کیونکہ اس
میں اللہ تعالی نے اسلامی طریقے سے زندگی گزارنے کا نمونہ پیش کیا ہے اور کیسے ایک مسلمان کو اپنی زندگی گزار چاہیے یہ بتایا ہے نبی پاک کی زندگی کو فالو کرنا بہتر ہے خاص طور پر سونے سے پہلے سنت نبوی کا طریقہ نہ صرف اچھی نیند بلکہ روحانی اور جسمانی سکون بھی دیتا ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سونے کا طریقہ اور سونے سے پہلے پڑھی جانے والی دعائیں نہ صرف سنت پر عمل کرنے کا موقع ہے بلکہ یہ شیطان اور دیگر تمام بیماریوں سے بچانے کا بھی ذریعہ ہے شیطان چونکہ ہر وقت انسان کو بہکانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے اسی لیے وہ انسان کی نیند میں بھی خلل ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اور اگر انسان سو جاتا ہے تو اس کو برے خواب دکھانے کی بھی کوشش کرتا ہے تو اگر ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کے مطابق سونے کا عمل اختیار کریں جس میں جو کچھ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سونے سے پہلے عمل کیا اس کو اپنا لیں تو ہم شیطان کے وسوسوں اور برے خوابوں اور بری نیتوں کے عمل سے بچ سکتے ہیں جو کہ ہمارے لیے بہترین نجات کا ذریعہ بن سکتا ہے اج کے اس ارٹیکل میں ہم نے یہی کچھ بیان کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ کون سے طریقے ہیں جن کو اج اگر ہم اپنا لیں تو نہ صرف ہمیں سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کا ثواب ملے گا اس کے علاوہ ہماری دنیا کی زندگی میں ہمارے روحانی اور جسمانی سکون حاصل ہو جائے گا تو چلیے دوستوں بات کرتے ہیں کہ وہ کون سے طریقے ہیں

- سونے سے پہلے وضو کرنا – رات کو سونے سے پہلے سنتِ نبوی ﷺ
نمبر ایک پر جو طریقہ ہے وہ بہت اہم ہے جو کہ رات کو سونے سے پہلے وضو کرنا ہے کہ اس کے وضو ہمارے لیے جسمانی اور روحانی سکون کا باعث ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم سنت نبوی کے مطابق رات کو سونے سے پہلے وضو کیا کریں کیونکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہر روز سونے سے پہلے وضو فرمایا کرتے تھے جس کی وجہ سے نیند بہت اچھی اتی ہے اور اس کے علاوہ جسمانی سکون اور روحانی سکون کا بھی سبب بنتا ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا
جب تم سونے لگو تو وضو کرو جیسے نماز کے لیے کرتے ہو
اس فرمان سے ظاہر ہوتا ہے کہ رات سونے سے پہلے وضو کرنے کی کتنی اہمیت ہے کیونکہ وضو کرنے سے نہ صرف ہمیں جسمانی صفائی ہوتی ہے اس کے علاوہ وہ سکون ملتا ہے انے میں مدد دیتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہمیں ہر رات سونے سے پہلے وضو کر کے سوئیں جس سے ہماری نیند بہتر ہوگی کیونکہ اچھی نیند صحت مند زندگی کا ایک بہترین ذریعہ ہے اسی لیے ہمیں چاہیے کہ ہم رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کو اپنائیں اور اپنی زندگی بہترین طریقے سے گزارے-
اس حدیث سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ وضو کر کے سونا صرف سنت ہی نہیں بلکہ حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حکم بھی ہے کیونکہ حضور پاک نے تمام مسلمانوں کو یہ حکم دیا ہے کہ سونے سے پہلے وضو کر کے سویا کرو جیسے تم نماز سے پہلے وضو کیا کرتے ہو اس بات سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں ہمیں حکم دیا جا رہا ہے کہ ہم سونے سے پہلے لازمی وضو کریں کیونکہ یہ ہمارے لیے ہی بہتر ہے-

📿 2. سونے سے پہلے کی دعائیں اور اذکار – نبی ﷺ کا سونے کا طریقہ
دوسرے نمبر پر جو چیز ہے وہ ہے اللہ کا ذکر جو کہ ہمیں ہر رات سونے سے پہلے لازمی کر کے سونا چاہیے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی اپنی زندگی میں ہر رات سونے سے پہلے اللہ تعالی کا ذکر بیان کرتے کیونکہ اللہ کا ذکر بھی وہ ذریعہ ہے جس سے انسان کو روحانی اور جسمانی سکون دونوں ملتے ہیں کیونکہ انسان جب سونے لگتا ہے تو وہ مختلف قسم کے شیطانی خیالوں میں مبتلا ہو جاتا ہے اور اللہ کا ذکر اسے ان سے بچاتا ہے اکثر کار اپ نے دیکھا ہوگا کہ جب بھی اپ سونے لگتے ہیں تو اپ مختلف قسم کے واقعات کو سوچنے لگ جاتے ہیں جس میں اپ بہت زیادہ پریشان ہونے لگ جاتے ہیں اور اپ کو نیند نہیں اتی اللہ کا ذکر کرنا سونے سے پہلے ان کا حل ہے کیونکہ جب اپ اللہ کا ذکر کریں گے تو کسی قسم کا خوف یا ڈر اپ کے دل میں نہیں رہے گا اور اپ کی سوچ بھی ان واقعات کی طرف نہیں جائے گی جو اپ کو پریشان کرتے ہیں اور اپ کی نیند میں خلل کا سبب بنتے ہیں اللہ کا ذکر ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو اپ کو ان خیالات سے بچا سکتا ہے اور اس کے علاوہ یہ نیکی کی طرف کا راستہ بھی ہے جو اپ کی جنت کا باعث بن سکتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ہمیشہ رات کو سونے سے پہلے اللہ تعالی کا ذکر لازمی کیا کرے تو چلیے اج دیکھتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم رات کو سونے سے پہلے اللہ کی کون سی تصبی بیان کیا کرتے تھے
نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم روزانہ سونے سے پہلے ایت الکرسی پڑھا کرتے تھے ایت الکرسی کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو بھی شخص ایت الکرسی پڑھتا ہے اللہ تعالی ایک فرشتہ اس کی حفاظت پر مقرر کر دیتا ہے دوستو اپ ایت الکرسی کی فضیلت دیکھ سکتے ہیں کہ اس کو رات کے وقت پڑھنے کا کتنا فائدہ ہے کہ اللہ تعالی ایک فرشتہ اس کی حفاظت پر مبتلا کر دیتا ہے کہ میرا بندہ ارام سے سوئے اور فرشتہ اس کی حفاظت کرے اس کے علاوہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم سورہ اخلاص سورہ فلق اور سورہ ناس کی تلاوت کیا کرتے تھے یہ بھی ایک بہترین عمل ہے جو کہ سونے سے پہلے کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ان ایتوں کے صدقے سے اللہ تعالی تمام برائیاں اور بیماریاں انسان سے دور کر دیتا ہے ان کو پڑھنے کا بہت زیادہ ثواب ہے اس کے علاوہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم سونے سے پہلے کی دعا پڑھا کرتے تھے

🛏️ 3. نبی کریم ﷺ کی رات کی سنتیں – دائیں کروٹ پر سونا
دائیں طرف کروٹ لے کر سونا بھی ایک بہترین عمل ہے رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمیشہ دائیں طرف کروٹ لے کر سوتے اس کے علاوہ وہ اپنا ہاتھ اپنی رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے کیا ہے اللہ میں تیرے نام سے جیتا اور مرتا ہوں دوستو دائیں طرف کروٹ لے کر سونا بھی ایک بہترین عمل ہے نہ صرف سنت کے طور پر بلکہ سائنسی طور پر بھی دائیں طرف کروٹ لے کر دھونا ایک بہترین عمل سمجھا جاتا ہے کیونکہ جب بھی اپ کچھ کھاتے پیتے ہیں وہ اپ کے معدے میں سٹور ہو جاتا ہے جب اپ سیدھا یا بائیں طرف کروڑ لیتے ہیں تو اپ کا معدہ ڈسٹرب ہو جاتا ہے اور اس میں جو تضاب بنتا ہے وہ اپ کے منہ کی طرف انے لگتا ہے جس کی وجہ سے نیند میں خلل اتا ہے اسی لیے بہترین عمل یہی ہے کہ اپ بھی دائیں طرف کروٹ لے کر اپنی رخسار کے نیچے ہاتھ رکھ کر سوئیں اور ساتھ یہ دوا لازمی پڑھیں کہ اے اللہ تیرے ہی نام سے میں جیتا اور مرتا ہوں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیا کرتے تھے کیونکہ رسول پاک کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اسی لیے ہمیں بھی چاہیے کہ جیسے رسول پاک دائیں طرف کروٹ لے کر اپنا ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ کر سوتے تھے تو ہمیں بھی ایسا ہی کرنا چاہیے ہمیں بھی ایسا ہی سونا چاہیے کیونکہ یہ سونے کا سب سے بہترین طریقہ ہے یاد رہے کہ سائنس اور سنت دونوں اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ سنت کا جو طریقہ ہے یہ سونے کا بہترین طریقہ ہے

🤲 4. سونے سے پہلے دل صاف کرنا – سونے سے پہلے مسنون عمل
سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یہ جو چوتھا عمل ہے یہ ہر انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی تمام رنجش اور نفرت سونے سے پہلے ختم کر دے کیونکہ جب یہ ہم نفرت اور رنجش کا شکار ہوتے ہیں تو ہماری نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے جو کہ ہماری صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ہمارا دماغ ٹوٹلی اس پر ڈیپینڈ ہو جاتا ہے اور اسی کو سوچنے لگتا ہے بعد میں اگر ہم سوچنے کی کوشش بھی کریں تو ہمارا دماغ ہمیں سونے نہیں دیتا اور وہ ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں لگا ہی رہتا ہے اور نفرت اور رنجش سوچتا ہی رہتا ہے مثال کے طور پر اگر اپ کے ساتھ کسی شخص نے برا کیا ہے تو اگر رات کو اپ اپنے ذہن سے اسے نہیں نکالیں گے تو اس کی نفرت اپ کو اس کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرے گی جس کی وجہ سے اپ کی نیند خراب ہوگی اور اپ مسلسل اسی کو سوچتے رہیں گے جو کہ ایک بہتر عمل نہیں ہے اسی لیے ہمیں چاہیے کہ ہم سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقے کے مطابق رات کو سونے سے پہلے اپنی تمام رنجش اور تمام نفرت ختم کر کے سوئیں بہتر یہی ہے کہ ہم دوسرے شخص کو معاف کر دیں جس سے ہمارے دل کو سکون ملے گا اور ہماری نیند اچھی اور بہتر ہوگی

💞 5. رات کو سونے سے پہلے کی دعائیں بچوں کو سکھانا – نبی ﷺ کی سنت
پانچواں طریقہ جو سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مطابق ہے وہ ہے اپنے بچوں کو رات سونے سے پہلے مختلف قسم کی دعائیں سکھانا اور ان کو اللہ کا ذکر کرنے کی تلقین کرنا جی ہاں یہ عمل بہت بہتر ہے کیونکہ جب اپ اپنے بچوں کو جب وہ چھوٹے ہوتے ہیں تب ان کو یہ دعائیں سکھائیں گے اور انہیں ہر وقت اللہ کا ذکر رات کو لازمی کرنا سکھائیں گے تو وہ اپنی ساری زندگی اس پر عمل پیرا ہوں گے کیونکہ سائنس سے یہ بات ثابت ہے کہ جو عادت اپ اپنے اپنے بچوں کو چھوٹے ہوئے ڈال دیتے ہیں وہ اسی عادت پر ساری زندگی عمل پیرا ہوتے ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہمیں بھی اپنے بچوں کو رات سونے سے پہلے دعائیں پڑھنا لازمی سکھانا چاہیے یہ ڈیوٹی ہماری ماؤں کی ہونی چاہیے کیونکہ مائیں جب اپنے بچوں کو سونے سے پہلے یہ دعائیں سکھائیں گی تو ان کے ذہن پر ایک پوزیٹو اثر ائے گا اس کے علاوہ اپ کی نیند میں بھی اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا کیونکہ اپ خوش ہوں گے کہ اپ کا بچہ اسلام کی طرف راغب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اپ کو بھی اچھی نیند ائے گی خود نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنی بیٹی حضرت فاطمہ سیدہ کو اور اپنے داماد حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو سونے سے پہلے تسبیح فاطمہ یعنی 33 بار سبحان اللہ 33 بار الحمدللہ اور 34 بار اللہ اکبر کی تسبیح کرنے کی تلقین کرتے ہیں جو کہ ایک بہت ہی بہترین عمل ہوتا اور حضرت علی اور سیدہ فاطمہ ہر روز سونے سے پہلے یہ تسبیح کرتے اس کے علاوہ حضرت سیدہ فاطمہ نے بھی اپنے بیٹوں امام حسن اور امام حسین کو بھی یہی سکھایا ہے جس کے بارے میں بہت سی احادیث مل جاتی ہیں
تو دوستو یہ تھے وہ طریقے جن پر عمل پیرا ہو کر ہم سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مطابق اپنی نیند پوری کر سکتے ہیں جو کہ ہمیں سونے سے پہلے لازمی اپنانے چاہیے اگر ہم ان کو اپنائیں گے تو ہم ہمیں نیند جلدی ا جائے گی اور اچھے طریقے سے ائے گی اس کے علاوہ اللہ بھی ہم سے راضی ہو جائے گا اور یہ جنت کا ذریعہ بن سکتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ہر رات سونے سے پہلے ان پانچوں طریقوں پر لازمی عمل ہو رہا پیرا ہوں جو کہ ہماری نجات کا ذریعہ ہے اس کے علاوہ دوستوں یہ ارٹیکل اپ کو کیسا لگا اپنی روائے کمنٹ میں لازمی بتائیے گا اس کے علاوہ یہ ارٹیکل انگلش میں بھی موجود ہے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے اپ اسے انگلش میں پڑھ سکتے ہیں
1 thought on “سونے سے پہلے سنت نبوی ﷺ پر عمل – روحانی سکون اور نیک نیند کا اسلامی طریقہ”